Add Poetry

سکون درد کو ، غم کو دوا بناتی ہے

Poet: By: TARIQ BALOCH, HUB CHOWKI

سکون درد کو ، غم کو دوا بناتی ہے
یہ شاعری ہے ، عجب معجزے دکھاتی ہے

کسی کے پاں کی آہٹ ، کسی کی سرگوشی
ہوائے ہجر ، صدائیں بہت سناتی ہے

بدلنے لگتی ہے ہر گام پر سراب کی شکل
ہوائے دشت ، بہت صبر آزماتی ہے

اسی سے شکوہ بھی رہتا ہے تلخ گوئی کا
کہ جس سے اپنی طبیعت قرار پاتی ہے

تمہاری مجھ سے ملاقات بھی اچانک تھی
تمہارا مل کے بچھڑنا بھی حادثاتی ہے

کہیں یہ کوئی نئی سازشِ ہوا تو نہیں
کہ کچھ چراغ بچاتی ہے ، کچھ بجھاتی ہے
 

Rate it:
Views: 648
27 Aug, 2011
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets