Add Poetry

سید حسن مرحوم کی یاد میں

Poet: Adil Muzaffar Puri By: Syed Ali Akbar Adil, London

بزم اردو کی جو سجاتے تھے
شان اردو کی جو بڑھاتے تھے

آپ کو ان کو اور مجھ کو بھی
سب کو سید حسن بلآتے تھے

رہ کے لندن میں سب کو اردو میں
بی بی سی سے خبر سناتے تھے

جون چھ٦ کو وہ ہوگئے رخصت
جوکہ پہلا قدم اٹھاتے تھے

آج محفل ہے کتنی افسردہ
وہ تو افسردگی مٹاتے تھے

خوش نصیبی کی بات تھی عادل
ہاتھ ہر ایک سے وہ ملاتے تھے

Rate it:
Views: 443
12 Mar, 2009
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets