Add Poetry

سیلاب

Poet: Hassan Kayani By: Hassan Kayani, Leeds (UK)

وطن میں سیلاب کا برا حال دیکھتا ھوں میں
خدا کی آزمائش سے ملال دیکھتا ھوں میں

سیلاب کی تباہ کاریوں کا زکر ھی کیا کریں
تمام گاؤں اور شھر زبوں حال دیکھتا ھوں میں

لاشوں کے ڈھیر اور دور دراز علاقوں میں ویرانی
اک قیامت صغری کا منظر جلال دیکھتا ھوں میں

گھروں کے گھر تباہ ھوئے گاؤں شھر ایسے اجڑے
کہ وھاں نشان حیات خال خال دیکھتا ھوں میں

دن رات بھول کر لاچاروں مجبوروں کی مدد کے لیئے
کارکن خدمت خلق میں مشغول دیکھتا ھوں میں

فصںلوں مویشیوں کی بربادی اور بیماریاں پھربھی
چند لوگ دھرنوں میں مست حال دیکھتا ھوں میں

خدا ترس لوگ خوراک دوائیں اور درد بانٹتے رھے
انکے حوصلے کی تصویر باکمال دیکھتا ھوں میں

ان بے گھر لوگوں کے لیے جزبہءایثار و نصر دیکھئے
اس میں بھی قدرت کا حسن خیال دیکھتا ھوں میں

حسن رحمت خداوندی سے پوری امید باقی ھے
غیبی مدد سے متاثرین کو جلد بحال دیکھتا ھوں میں

Rate it:
Views: 352
20 Sep, 2014
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets