سیکڑوں اسبابَ غم اور سب ہیں آلِ آرزو
Poet: mannan bijnori By: mannan bijnori, mumbai indiaسیکڑوں اسبابِ غم اور سب ہیں آلِ آرزو
جس کے دل میں اتنے کاشانے ہوں پالے آرزو
ایسی بیچینی کہ ممکن ہی نہیں جس کا شمار
بیکلی در بیکلی اکثر مآلِ آرزو
فارغ البالی سے ہے پر نور راہِ خواہشات
پیٹ خالی ہو تو پھیکا ہے جمالِ آرزو
عمر بھر کی کوششیں ہوجایئں جس کی رائگاں
اس سے پوچھا جائے کیا ہوتا ہے حالِ آرزو
تھی کبھی دریا صفت منان موجِ اشتیاق
کشتِ حاجت لےاڑی آبِ جمالِ آرزو
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad