سیکھ لے
Poet: UA By: UA, Lahoreگنگنانا سیکھ لے
مسکرانا سیکھ لے
اے میرے ہمدم تو
غم بھلانا سیکھ لے
بیزاری اچھی نہیں
دل بہلانا سیکھ لے
دل لگی چھوڑ دے
دل لگانا سیکھ لے
تنہا رہنا ٹھیک نہیں
ملنا ملانا سیکھ لے
اپنی خالی آنکھوں میں
خواب سجانا سیکھ لے
آس پاس کے لوگوں کا
ساتھ نبھانا سیکھ لے
شعر لکھتا رہتا ہے
شعر سنانا سیکھ لے
گنگنانا سیکھ لے
مسکرانا سیکھ لے
اے میرے ہمدم تو
غم بھلانا سیکھ لے
More General Poetry






