شاعر
Poet: UA By: UA, Lahoreشاعر کوئی مبلغ نہیں کہ درس پہ درس دیتا جائے
شاعر تو بس اپنے دل کی کہتا ہے سو کہتا جائے
سونامی کی لہروں نے شہر کے شہر اجاڑ دیئے
اور یہ شاعر اپنے بحر دل میں غوطہ کھاتا جائے
دنیا والوں دیوانے شاعر کی اس میں کیا غلطی ہے
دنیا دہشت کی زد میں یہ من کے گیت سناتا جائے
شاعر تو دنیا کو سندر سپنوں سے مہکاتا ہے
لیکن ابلیسی لشکر سپنوں کو آگ لگاتا جائے
کوئی تو آئے آ کر اس دہشت گردی کو روکے
دنیا سے نفرت اٹھ جائے امن کا دریا بہتا جائے
More General Poetry







