شاعری
Poet: sahar abidi By: sahar abidi, karachiشاعری تو پردہ ہے
شاعری کے پردے میں
اپنی آرزوں کے
لاشہ برہنہ کو
ہم کفن اڑھاتے ہیں
رنگ برنگ لفظوں کا
اور سننے والوں کے
دل کی نرم دھرتی میں
اس کو دفن کرتے ہیں
شاعری تو پردہ ہے
More General Poetry






