الفاظ کی بہتات سے
ہجومِ خیالات سے
دولت تجربات سے
قوت مشاہدات سے
سہولت تحقیقات سے
خاصیت حالات سے
حسین اتفاقات سے
نازک احساسات سے
شدت جزبات سے
متفرق حالات سے
انوکھے واقعات سے
کمالِ بیانات سے
قدامت اور جدت کے
امتزاجِ تخلیقات سے
شاعری پنپتی ہے
اعتمادِ ذات سے