شاکی رہنا چھوڑ دو
Poet: UA By: UA, Lahoreنظر بھر کر ذرا دیکھو کفایت ہی کفایت ہے
بشر پر اپنے خالق کی عنایت ہی عنایت ہے
مرد مومن باپ بیٹا بھائی یا سرتاج ہو
ابن آدم بشریت کا شرف ہے کہنہ روایت ہے
بنت حوا مائیں بہنیں بیوی اور بیٹیاں
وجود زن زمیں پر خاص مولا کی عنایت ہے
کب تلک شکوہ کریں ہم گردش افلاک کا
ہم اپنے آپ کو بدلیں رعایت ہی رعایت ہے
ہر اک مشکل کو آسانی سمجھ کر حل کئے جاؤ
تم اپنی زندگی پھر دیکھنا آساں نہایت ہے
ہمیشہ دوسروں سے شاکی رہنا چھوڑ دو عظمٰی
کوئی تو ایسا بھی ہوگا تمہیں جسکی حمایت ہے
More General Poetry







