شاید اپنی قسمت میں ہی لکھا کوئی گلاب نہیں
Poet: UA By: UA, Lahoreشاید اپنی قسمت میں ہی لکھا کوئی گلاب نہیں
ناشکری کی بات نہ کر قسمت کوئی خراب نہیں
پلکوں کی چلمن کے پیچھے بند آنکھوں کا راز
تم نے کیسے جان لیا اِن میں کوئی خواب نہیں
ایسی چاہت کا اندازہ تم کیسے کر پاؤ گے
جس کی انتہا نہیں جس کا کوئی حساب نہیں
اتنی آسانی سے ایسے کوئی کیسے پڑھ لے گا
میری زندگی ہے جاناں١ یہ کوئی کتاب نہیں
حسرت سے نہ دیکھو عظمٰی امیدوں کے جام بھرو
چشمہ ہے یہ الفت کا، یہ کوئی سراب نہیں
More General Poetry






