خیالوں کی دنیا میں کھوئے رہے
حقیقت سے غافل مگر نہ رہے
بہت کامیابی کا چکھا مزہ
حزیمت سے غافل مگر نہ رہے
طریقہ نہ آیا سلیقہ نہ آیا
طریقت سے غافل مگر نہ رہے
عبادت ریاضت نہ کر پائے زیادہ
فضیلت سے غافل مگر نہ رہے
اگرچہ شریعت پہ چل نہ سکے
شریعت سے غافل مگر نہ رہے