شعر لکھنے میں مہارت کی ہے

Poet: By: AB shahzad, Mailsi

شعر لکھنے میں مہارت کی ہے
شاعری سے ہی محبت کی ہے

تم نے مجھ. کو بلا لیا ہوتا
تم نے کیوں آنے کی زحمت کی ہے

میری تاراج تم کو بس سوجھی
میں نے تو تیری حفاظت کی ہے

اس لیے ہی یہ طنابیں کھینچی
خود ہی اپنی تو رزانت کی ہے

بے وفا کہہ مجھے نہیں سکتا
پیار کرکے ہی تمازت کی ہے

اپنی دولت کو لٹانے میں ہی
یار ہم نے تو سخاوت کی ہے

اس لیے دوست زیادہ ہیں مرے
میں نے شہزاد رفاقت کی ہے
 

Rate it:
Views: 540
18 Dec, 2020