Add Poetry

شعر کہنے کے لئے خیال سَہانا مِلا

Poet: UA By: UA, Lahore

شعر کہنے کے لئے خیال سَہانا مِلا
اِسی بہانے دِل کو خوشی کا بہانہ مِلا

جو مجھے میری طرح میرا دِکھائی دیتا ہے
سَئے اِتفاق مجھے پھر وہ دِیوانہ مِلا

دَور سے وہ اور تھا پاس آیا تو کوئی اور تھا
دیکھنے میں نادان لگا پرکھنے میں سیانہ مِلا

اینٹ پتھر کے مکان میں سبھی رہتے ہیں
اس مکیں کو دل سا پائیدار ٹھکانہ مِلا

ایک دِن کا ذکر ہے راستے میں چلتے چلتے
دیکھا بھالا سا مجھے کوئی انجانا مِلا

دِل لگی کے کھیل میں یہ ہی تو ہوتا آیا ہے
دِل کے بدلے میں دِل کو دِل کا نذرانہ مِلا

عظمٰی فنا کی راہ میں خود کو مِٹانے کے لئے
پھَول بَلبَل کو مِلے شمع کو پروانہ مِلا

Rate it:
Views: 648
13 Nov, 2012
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets