شہر آشاب کراچی

Poet: پروفیسر ڈاکٹر مجیب ظفر انوار حمیدی By: پروفیسر ڈاکٹر مجیب ظفر انوار حمیدی, Islamabad

کیوں آنکھ سے بہتے ہوئے اشکوں کی لڑی ہے
خاموش ! ہم وطن کہ قیامت کی گھڑی ہے

ہوتا ہے کُچھ گُمان سا میدانِ حشر کا
ہر ایک مسلمان کو اپنی ہی پڑی ہے

مِٹ جائے میرا دیس یہ حلات بنا کر
اطراف کی ہر قوم تماشے پے کھڑی ہے

پھر سُرخ سُرخ ہے میرے دریاؤں کا پانی
لگتا ہے کہیں خُون کی برسات پڑی ہے

اِن ظالموں کو جڑ سے مِٹادے اے میرے رَب
سب ہاتھ اُٹھاؤ کہ دعاؤں کی گھڑی ہے

Rate it:
Views: 515
06 Mar, 2013
More Political Poetry