شہرمیں چینی نہ آٹا ہے

Poet: M.Asghar By: M.Asghar, Birmingham

ہارے شہر میں چینی نہ آٹا ہے
لوڈ شیڈنگ ہے سناٹا ہے

قدرت کا یہی دستور رہا ہے
جس نےجو بویا وہی کاٹا ہے

بھینس کے دودھ کے لا لچ میں
ہم نے کبھی کٹے کو نہ چاٹا ہے

ہمارے لیے یہ کوئی نئی بات نہیں
جسے اپنا جانا اسی نے ڈانٹا ہے

نفرتوں کا بیج بونے والے اور ہوں گے
ہم نے تو سدا پیار ہی بانٹا ہے

Rate it:
Views: 373
09 Feb, 2011