ہم تو ایسا کام کر نہیں سکتےانجانے سے
کئی لوگوں کو سکوں ملتا ہے دل دکھانے سے
خدا ایسے لوگوں کو کبھی ہدایت نہیں دیتا
جن کا مطلب ہوتا ہے انسانوں کو ستانے سے
کچھ لوگ تو مر کر بھی امر ہو جاتے ہیں
مگر برے لوگوں کا نام مٹ جاتا ہے زمانے سے
جن کا مشغلہ ہو ہر کسی کی دل آزاری کرنا
انہیں آخرت میں کچھ نا ملے گا الله کے خزانے سے
ان شیطان کے چیلوں سے خدا محفوظ رکھے
جن کو غرض ہے سستی شہرت کمانے سے