Add Poetry

صحراؤں کا سفر

Poet: UA By: UA, Lahore

ویران گلستاں بھی تیرے بنا مگر
سنگ تیرے پر بہار صحراؤں کا سفر

دشواریوں کے ساتھ بھی جیون گزر ہی جائے
زندگی سہل ہو جائے تو ساتھ دے جو ہم سفر

چاند میں تیری صورت نظر آتی ہے
جب تیرا انتطار کروں چاند دیکھ کر

طاری ہے کیا جنون یہ کیسا خمار ہے
تیرے سوا مجھے کوئی آتا نہیں نظر

بے رنگ اور اداس سا لگتا ہے یہ جہاں
تیرے بنا ویران سا لگنے لگا ہے یہ نگر

مہکے فضا خوشبو سے گلرنگ بہاریں ہوں
دل کا گلشن کھلتا جائے ایک تم مل جاؤ اگر

اب مجھے چھوڑ کے واپس نہیں جانا
تنہائی کی وحشت سے لگنے لگا ہے ڈر

Rate it:
Views: 313
25 Jan, 2009
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets