Add Poetry

صدا بے خودی میں رہتے ہیں لیتے کوئئ جوگ نہیں

Poet: رینا مغل By: Rina Mughal, Gujranwala

صدا بے خودی میں رہتے ہیں لیتے کوئئ جوگ نہیں
یہ محبت پیار عشق اپنے بس کا روگ نہیں

پل بھر کی خوشی میں چھپا ہے عمر بھر کا غم
کیوں نہیں سمجھتے آخر سمجھتے کیوں یہ لوگ نہیں

وصل کی شب ٰ۔فراق کے لمحے آگے پیچھے لپکتے ہیں
عشق میں سب ہی مل جائیں ہوتے ایسے سنجوگ نہیں

خواب و سراب کو تولا تھا حقیقت کے ترازو میں
یونہی دھوکا کھاتے ہم۔ہم کوئی دیوانے لوگ نہیں

Rate it:
Views: 307
09 Jul, 2016
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets