Add Poetry

صدا ٹوٹے ہوئے دل کی سنا کوئی نہیں کرتا

Poet: آصف علی By: Asif, karachi

حقیقت بات کہنے سے رکا کوئی نہیں کرتا
کہ جھوٹی بات پہ آخر ڈٹا کوئی نہیں کرتا

تیرا فقیر ہوں مولا تجھی سے ہیں یہ امیدیں
;سوا تیرے یہاں مولا عطا کوئی نہیں کرتا

ہے یہ قربانئ سبط نبی ص کا معجزہ لوگوں
وگرنہ ذکر یارب جا بجا کوئی نہیں کرتا

وہ میری لعش پہ آئے تو بولے مسکرا کر یہ
کسی کے مرنے سے تو اب مرا کوئی نہیں کرت

میری دولت کے جاتے ہی زرا سا ساتھ دینے کو
میرے حالات کا مجھ سے پتا کوئی نہیں کرتا

فقط مسجد میں جانے پر ہیں فرقہ بازیاں ساری
مگر دنیا کے کاموں میں جدا کوئی نہیں کرتا

ہمی نے خود کو بانٹا ہے الگ تنہا مزاہب میں
فرق تجھ میں و مجھ میں پر خدا کوئی نہیں کرتا

اسے لالچ کوئی ہوگی جو تیرے پیچھے آتا ہے
کہ اب کے دور میں ایسے رلا کوئی نہیں کرتا

زمانہ ساتھ ہے جس کے تو میں بھی ساتھ ہوں اسکے
زمانے بھر سے اب بھائی لڑا کوئی نہیں کرتا

تم اپنے معاملوں میں باپ سے بھی رائے تو لےلو
کہ بچوں کا کبھی اپنے برا کوئی نہیں کرتا

شب_فرقت ملی مجھکو یہی تو بس غنیمت ہے
مجھے ورنہ جہاں میں اب ملا کوئی نہیں کرتا۔

یہ درد دل کی باتیں کیوں سناتا ہے یہاں آصف
صدا ٹوٹے ہوئے دل کی سنا کوئی نہیں کرتا

Rate it:
Views: 584
05 Jun, 2016
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets