صراحی نہ پیالےنہ ساغرسےپی
Poet: Fazlul Hasan By: F.H.Siddiqui, Lucknow صراحی نہ پیالے نہ ساغرسے پی
تری مست آنکھوں کے گاگر سے پی
نظر بھر کے دیکھا نشہ ہو گیا
شراب عقیدت ترے در سے پی
گھرا ابر رحمت دھلے سب گناہ
بھرا جام توحید کوثر سے پی
کہاں تک پئے گا لہو بوند بوند
مرا سینہ حاضر ہے خنجر سے پی
قناعت بنا پیاس بجھتی نہیں
تو دریا سے پی یا سمندر سے پی
زہر ہو کہ امرت مزہ آ گیا
حسن آج مے دست د لبر سے پی
More General Poetry






