ہم کون ہیں کیا ہیں باخُدا یاد نہیں
اپنے اسلاف کی کوئی بھی ادا یاد نہیں
ہیں اگر یاد تو کافر کے ترانے ہی بس
ہے نہیں یاد تو مسجد کی صدا یاد نہیں
بنتِ حوا کو نچاتے ہیں سرے محفل ہم
کتنے سنگ دل ہیں کہ رسم حیاء یاد نہیں
آج اپنی ذلت کا سبب یہی ہے شاید !!!
سب کچھ ہے یاد مگر صرف خُدا یاد نہیں۔۔۔