ضرورت کب کتابوں کی

Poet: SN Makhmoor By: SN Makhmoor, Karachi

ضرورت کب کتابوں کی
حکومت ہے گنواروں کی

ہوا نے کی حفاظت خود
یہاں جلتے چراغوں کی

خبر کے دام لگتے ہیں
صحافت ہے لفافوں کی

ہنر تو سر پٹختا ہے
یہاں عزت حوالوں کی

گوارہ ہو امیروں سے
اجازت ہے سوالوں کی؟

امیدوں کو سجا رکھو
ضرورت ہے اجالوں کی

تشکر میں فدا گل ہیں
وفا ایسی ہے خاروں کی

ضیا کو بھی ضرورت ہے
یہاں روشن اجالوں کی

س ن مخمور
امر تنہائی

Rate it:
Views: 423
18 Mar, 2014