Add Poetry

ضروری تو نہیں

Poet: By: TARIQ BALOCH, HUB CHOWKI

زندگی جلوں میں بسر ہو یہ ضروری تو نہیں
ہر شبِ غم کی سحر ہو تو ضروری تو نہیں

نیند تو درد کے بستر پہ بھی آسکتی ہے
اُن کی آغوش میں سر ہو یہ ضروری تو نہیں

آگ کو کیھل پنتگوں نے سمجھ رکھا ہے
سب کو انجام کا ڈر ہو یہ ضروری تو نہیں

سب کی ساقی پہ نظر ہو یہ ضروری ہے مگر
سب پہ ساقی کی نظر ہو یہ ضروری تو نہیں

Rate it:
Views: 1513
10 Jan, 2011
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets