طوفان
Poet: ام بلال ریاض By: ام بلال, Riyadhرو اسطرح کہ گرے دل پر جاکر آنسو
دھل جائیں وہ گناہ جو دل پر لگے تھے
غفلتوں کی نیندیں کب تک طاری رھیں گی ھم پر
جو پہلے نہیں جاگے وہ بعد میں روئے تھے
اگر ٹھوکروں سے بھی ھمیں چلنے کا سلیقہ نہ آئے گا
تو پھر وھیں گریں گے جہاں پہلے گرے تھے
قدرت نے آج ھم کو دکھایا ھے یہ تماشا
آج انکا نہیں کوئ مول جنکے ھاتھوں ھم بکے تھے
اس طوفان نے ھمیں کیوں کر دیا ھے اسطرح بے بس
رب کو چھوڑ کر کیوں مخلوق کے آگے جھکے تھے
More General Poetry






