ظلم دنیا نے کم کیے کوئ
Poet: dr.zahid sheikh By: dr.zahid sheikh, lahore pakistanظلم دنیا نے کم کیے کوئ
پھر بھی زندہ ہے دیکھیے کوئ
زندگی کیوں نہ درد بن جائے
اشک چپ چاپ جب پیے کوئ
ضبط الفت کی بھی کوئ حد ہو
اپنے لب کب تلک سیے کوئ
نہ تمنا ہو دل میں جینے کی
تو بھلا کس لیے جیے کوئ
جنگلوں میں نکل گیا آ خر
وحشتوں کا جہاں لیے کوئ
تیز چلنے لگی ہوا زاہد
جب جلا نے لگا دیے کوئ
More Sad Poetry







