عجیب شام ڈھلی ہے کہیں سے آ جاو
Poet: M Masood By: M Masood, Nottinghamعجیب شام ڈھلی ہے کہیں سے آ جاو
 بڑی اُداس گھڑی ہے کہیں سے آ جاو
 
 کسی سے یوں ملنا اور مل کے بچھڑ جانا
 سزا یہ بہت بڑی ہے کہیں سے آ جاو
 
 بڑا کٹھن ہے یہ ہجر کا اُداس موسم
 جدائی بول پڑی ہے کہیں سے آ جاو
 
 زمانہ سمجھتا جیسے موتیوں کی چمک
 وہ آنسوؤں کی لڑی ہے کہیں سے آ جاو
More Sad Poetry







 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 