Add Poetry

عجیب طرز

Poet: UA By: UA, Lahore

عجیب طرز کی بیزاری کا یہاں احساس ہے
کہ جیسے وہاں اپنا دوست کچھ اداس ہے

اسے تنہائیوں میں رہنے کی عادت ہے مگر
کیوں آج اسکی تنہائی کا زیادہ احساس ہے

اس دل میں بےطرح کوئی احساس جاگا ہے
کوئی نہ کوئی تو بات آج خاص الخاص ہے

وہ پنچھی کوئے آشیاں پر تول رہا ہے
لہجے میں تر و تازگی چہرہ بشاش ہے

باد صبا چپکے سے کانوں میں کہہ گئی
وہ نہ صحیح اسکی مہک تو آس پاس ہے

عظمٰی تیرے بیان کی تصویر مختصر
ذرا سی منفرد ہے ذرا سی خاص ہے

Rate it:
Views: 407
24 Aug, 2009
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets