عروسِ چمن
Poet: Muhammad Faisal By: Muhammad Faisal, Karachiاے عروسِ چمن،نازنیں گلبدن
تو ہے غنچہ دہن، رشکِ سر و سمن
سادگی ، بھولپن، کمسن و سیم تن
ہے غضب کی چلن، قاتل و راہزن
ٍٍٍ
ہے حسیں دلربا،تیری ہر اک ادا
سب ہیں تجھ پہ فدا، تو ہے مشکِ ختن
ٍٍ
ناز و انداز میں، چشمِ غماز میں
سوز میں، ساز میں،کیا تیرا بانکپن
سوچتا ہوں مگر، ہوں میں بندہ بشر
کر نہ جائے اثر، زلفِ توبہ شکن
پایا قرآن سے، رب کے فرمان سے
بڑھ کے شیطان سے، تیرا مکر و فتن
برق ہے یا شرر، الاماں، الحذر
سخت ہے پُر خطر، تیرا طرزِ سخن
خسروی، سروری، عاشقی، دلبری
چار دن کی تری، پھر تو دشت و دمن
مرد ہوں یا کہ زن، سب زمیں میں دفن
پھر نہ عضوِ بدن، پھر نہ تارِ کفن
ایک ہی اب جتن، رات دن کی لگن
ہیں فدا جان و تن، تجھ پہ اے ذوالمنن
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad