Add Poetry

عزم

Poet: farah ejaz By: farah ejaz, dearborn, mi USA

خوابوں میں خیالوں میں
گنگناتی فضائوں میں
روپہلی راتوں میں
مچلتے ارمانوں میں
مہکتی سانسوں میں
دل ر بائی کی اداؤں میں
ہنسی کی جھنکاروں میں
ہم نے جی لیا ہے
خود کو پالیا ہے
یہ نسخہ آزمالیا ہے
شاد رہنے کا
آباد رہنے کا
ہم نے دل کو یہ گر سکھا دیا ہے
بے لگام خواہشیں نہ پالینگے
ہمک نے لگے گر دل کبھی
ہم اسکو سمجھا لینگے
نفس کی باتوں میں اب نہ آئینگے
ہم یہ روگ اب نہ پالینگے
ہم اب نہ ہارینگے
ہم دل کو سمجھا لینگے
موت سے پہلے مرنا نہیں
دل کے ہاتھوں رلنا نہیں
غم ایک اور سہنا نہیں
ہم نے جی لیا ہے
خود کو پالیا ہے
یہ نسخہ آزمالیا ہے
شاد رہنے کا
آباد رہنے کا
 

Rate it:
Views: 752
04 May, 2015
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets