عشق کی انتہا ہو جائیں
Poet: UA By: UA, Lahoreعشق کی انتہا ہو جائیں
ہم سراپائے وفا ہو جائیں
سب تمناؤں کو تباہ کر کے
آرزو ہے کہ فنا ہو جائیں
جو تمہارے لبوں پہ جاری ہے
ہم وہی خاص دعا ہو جائیں
آپ کا ساتھ چاہتے ہیں ہم
ایسا کہ خود سے جدا ہو جائیں
جو نمازیں قضا ہو ئی ہم سے
چاہتے ہیں وہ ادا ہو جائیں
عشق کی انتہا ہو جائیں
ہم سراپائے وفا ہو جائیں
More Love / Romantic Poetry






