Add Poetry

غزہ

Poet: Jamshaid Sahil By: Jamshaid Sahil, Layyah

ما ں مجھے ڈر لگتا ہے
میں رات رات بھر
سو نہیں سکتا
میری آ نکھیں
تم گرو ی رکھ لو
جب
بے چہرہ آنکھیں
اور
زخمو ں سے چور چور
بچو ں کی تد فین کر دی جا ئے
تو
میری سماعتوں کو سلب کر لینا
ما ں تم سُن رہی ہو نا
ما ں تم بو لتی کیوں نہیں ہو ؟
ماں ! تمہیں میری آنکھوں اور سماعتوں کا واسطہ
کچھ تو بولو

Rate it:
Views: 299
17 Oct, 2014
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets