غزہ کے معصوموں پر ستم نہ ڈھاؤ
ظالم اسرائیلیوں کشت و خون سے باز آؤ
اتحاد مسلمیں کا جوش نہ جگاؤ
نعرہ تکبیر کی ہیبت سے خوف کھاؤ
غزہ کے معصوموں پر ستم نہ ڈھاؤ
امت مسلمہ پھر بیدار ہونے کو ہے
اس سے پہلے کے نیست و نابود ہو جاؤ
کشت و خون سے باز آؤ
غزہ کے معصوموں پر ستم نہ ڈھاؤ
کیوں معصوم جانوں کی آہ لیتے ہو
نافرماں رہی قوم اب تو سدھر جاؤ
مظلوم کی آہوں کے بدلےعذاب الٰہی کو نہ بلاؤ
کشت و خون سے باز آؤ
غزہ کے معصوموں پر ستم نہ ڈھاؤ