Add Poetry

غم تنہائی

Poet: UA By: UA, Lahore

دہکتے ہیں مچلتے ہیں سلگتے ہیں پگھلتے ہیں
غم تنہائی میں اکثر میرے دن رات جلتے ہیں

اکیلے پن کی سوغاتیں ہمیشہ پاس رہتی ہیں
غم تنہائی کو لے کر ہمیشہ ساتھ چلتے ہیں

اجالوں اور اندھیروں میں کوئی تفریق نہ رہی
سویرے بھی تنہائی کی راتوں میں ڈھلتے ہیں

خیابانوں میں صحرا میں کبھی جنگل بیاباں میں
غم تنہائی کی وحشت سے گھبرا کر نکلتے ہیں

ہمیں عظمٰی یہی تنہائی تم سے دور رکھتی ہے
وگرنہ ہم تمہیں ملنے کو اکثر ہی مچلتے ہیں

Rate it:
Views: 872
19 Mar, 2009
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets