غم خوشی سکون میں لیل و نہار لکھتی ہوں
بس لکھنے کے شوق میں بار بار لکھتی ہوں
کب کسی کے کہے پہ کچھ بھی کہاں لکھا جائے
ہاں مگر دل کے کہنے پہ بے اختیار لکھتی ہوں
دل پہ کوئی بوجھ ہو یا روح بے قرار ہو
دل کے قرار کے لئے دل کی پکار لکھتی ہوں
دنیا داری کے جھنجھٹ سے وقت کہاں مل پاتا ہے
لیکن جب فرصت ملے تو بے شمار لکھتی ہوں
اپنے دل کی جیت کبھی، کبھی دل کی ہار لکھتی ہوں
نفرت سے کچھ کام نہیں بس پیار پیار لکھتی ہوں
عظمٰی اپنے شوق کی خاطر لکھتی ہوں لیکن اکثر
نقد کی زد میں رہتی ہوں جو بے تکرار لکھتی ہوں