Add Poetry

غم دوراں کو سنبھال کر دیکھو

Poet: Hassan Kayani By: Hassan Kayani, Leeds (UK)

 غم دوراں کو سنبھال کر دیکھو
اصلاح احوال کی چال کر دیکھو

لطف ذندگی سے آشنائی ملے
اگر درد دل کو پال کر دیکھو

غربت میں جو زندگی گزاری ہے
قناعت سے مالامال کر دیکھو

اطمینان قلب مطلوب ھو تمکو
ارمانوں کو دل سے نکال کردیکھو

علم و عمل اگر عزیز ھے تم کو
دن رات خوابوں سے نکل کر دیکھو

مکر و فریب سے اگر بچنا ھے تمکو
اسکے ھاتھوں میں کھیل کر دیکھو

تپش کا احساس تب ھی ممکن ھے
اگر آگ میں ھاتھ ڈال کر دیکھو

غصے میں لال ھونے سے کیا فائدہ
صحت کیلئےخفگی کوٹال کر دیکھو

آخرت کی منزل کا حصول ممکن ھے
حسن دنیا کی لزتوںکو پامال کر دیکھو

Rate it:
Views: 305
24 Apr, 2016
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets