غموں کی ایک ریاست کا ہمیں سلطان کہتے ہیں
Poet: MeeR Hassan Khoso By: MeeR Hassan Khoso, JACOBABADبچھڑ جانے کا اسکو بھی ہوا ارمان کہتے ہیں
جدائی میں اسی کا بھی ہوا نقصان کہتے ہیں
دکھوں کی ایک دنیا میں ہمارا نام ہے اب بھی
غموں کی ایک ریاست کا ہمیں سلطان کہتے ہیں
ابھی بھی وقت ہے جانا پلٹ کے تم چلی جاؤ
محبت کا سفر اتنا نہیں آسان کہتے ہیں
میں اپنی مخلصی کے ہاتھ سے لٹتا رہا اکثر
یہاں کے لوگ مجھ کو اس لئے نادان کہتے ہیں
اسے ہر دید میں دیکھا اسے ہر سانس میں سوچا
اسے دلبر اسے دلدار اسے دل جان کہتے ہیں
ہم اپنی زندگی کو بھی سمجھ پائے نہیں اب تک
کبھی مشکل سمجھتے ہیں کبھی آسان کہتے ہیں
یہ کیسی دل لگی ہے میر کیسی عاشقی ہے یہ
جو لینا جان چاہتا ہے اسے ہم جان کہتے ہیں
More Sad Poetry
" اے میرے خُدا! ہو کیا گیا ہے، آخر کُچھ پتا تو چَلے مُجھے " اے میرے خُدا! ہو کیا گیا ہے، آخر کُچھ پتا تو چَلے مُجھے،
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
بَڑی حَسرَت سے رَستوں پر نِگاہیں ، مُنتظر رَہتی ہیں ہر لَمحہ،
جِسے آنا بہت ہوتا ہے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کئی خوابوں کی شاخوں پر ، تمناؤں کے پتے جھُولتے رَہتے،
مگر دِل کا مُقَدَّر دیکھیے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کبھی جس کے لیے ہم نے دُعاؤں میں ، چراغ اَکثر جَلائے تھے،
وُہی قِسمت کا لِکھا تھا کہ ، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کِسی کے ہِجر میں آنکھوں نے ، بَرسوں جاگ کر راتیں گُزاری ہیں،
مگر جَب وَقت مِلتا ہے تو وہ ، مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
بہت سے لوگ آتے ہیں، تَعلق جوڑتے ہیں، ساتھ دیتے ہیں،
مگر جو جان سے پیارا ہو، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
یہ دُنیا دَرد والوں کی صَدا سُنتی نہیں، سَمجھو زَمانے کو،
جسے دِل سَچ سے چاہتا ہے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔

کہے مظہرؔ یَہی قِسمت ہمیں ، ہر موڑ پر رُلوا کے ہَنستی ہے،
جِسے ہم عُمر بھَر چاہیں، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔

MAZHAR IQBAL GONDAL