فخر ہے مجھ کو یارو کہ میں اک پاکستانی ہوں (١)
Poet: سرور فرحان سرورؔ By: سرور فرحان سرورؔ, Karachiچہار طرف ہیں ڈنکے جس کے ایسی امر کہانی ہوں
اونچائی ہوں پربت کی اور دریا کی روانی ہوں
حلقہء یاراں میں گویا شبنم کی جولانی ہوں
دشمن کو جو تباہ کرے، تُند تیز ہوا طُوفانی ہوں
پاک وطن کا باسی ہوں اور قوت ایمانی ہوں
فخر ہے مجھ کو یارو کہ میں اک پاکستانی ہوں
سرسید کی فکر ہوں میں اور قائد کی آواز
میں اقبال کا شاہیں ہوں، ہے بُلند میری پرواز
حوصلہ میرا سب سے سوا اور جُدا میرا انداز
دریا، پربت، جنگل، صحرا سب کا میں ہمراز
بہتا جھرنا امن کا ہوں پر جنگ میں میں طُغیانی ہوں
فخر ہے مجھ کو یارو کہ میں اک پاکستانی ہوں
مذہب میرا پیار ہے پیارے، پیار سے مجھ کو پیار
ظلم، جبر، نفرت سے یارو رہتا ہوں بیزار
مظلوموں کی مدد کی خاطر، میں ہردم تیار
میں ٹیپو کی غیرت ہوں میں قاسم کی للکار
میں شمشیرِ حق بھی ہوں اور بُرہانِ ربّانی ہوں
فخر ہے مجھ کو یارو کہ میں اک پاکستانی ہوں
سندہ کا چٹیل میداں ہوں، پنجاب کا بہتا پانی ہوں
پختونوں کی حمیّت ہوں، بلوچ کا عزم چٹانی ہوں
میں اس مٹی کی حرمت ہوں، میں اس کی نشانی ہوں
رنگِ لہو سے لکھی گئی جو وہ انمول کہانی ہوں
حق پرستی کی نصرت ہوں، باطل کی پریشانی ہوں
فخر ہے مجھ کو یارو کہ میں اک پاکستانی ہوں
وہ بہن بھی تو زمانے میں ہے اب نبھاتی ہیں
ماں کی الفت کا کوئی بھی نہیں ہے اب بدل
پر بہن بھی تو محبت میں ہے ایثار نبھاتی ہیں
گھر کے آنگن میں جو پھیلے ہیں یہ الفت کے ضیا
یہ بہن ہی تو ہیں جو گھر میں یہ انوار نبھاتی ہیں
ماں کے جانے کے بعد گھر جو ہے اک اجڑا سا نگر
وہ بہن ہی تو ہیں جو گھر کو ہے گلزار نبھاتی ہیں
دکھ میں بھائی کے جو ہوتی ہیں ہمیشہ ہی شریک
وہ بہن ہی تو ہیں جو الفت میں ہے غمخوار نبھاتی ہیں
ماں کی صورت ہی نظر آتی ہے بہنوں میں ہمیں
جب وہ الفت سے ہمیں پیار سے سرشار نبھاتی ہیں
مظہرؔ ان بہنوں کی عظمت کا قصیدہ کیا لکھیں
یہ تو دنیا میں محبت کا ہی وقار نبھاتی ہیں
زماں میں قدر دے اردو زباں کو تو
زباں سیکھے تو انگریزی بھولے ا پنی
عیاں میں قدر دے اُردو زباں کو تو
تو سیکھ دوسری ضرورت تک ہو ایسے کہ
مہاں میں قدر دے اُردو زباں کو تو
زباں غیر کی ہے کیوں اہمیت بتا مجھ کو
سماں میں قدر دے اُردو زباں کو تو
سنہرے لفظ اس کے خوب بناوٹ بھی
زماں میں قدر دے اُردو زباں کو تو
بھولے کیوں خاکؔ طیبؔ ہم زباں ا پنی
جہاں میں قدر دے اُردو ز باں کو تو






