فرصت کے وہ لمحات تیرے ساتھ جو گزرے

Poet: UA By: UA, Lahore

فرصت کے وہ لمحات تیرے ساتھ جو گزرے
ماضی کی ہوئے یاد تیرے ساتھ جو گزرے

وہ میرے دل پہ منکشف ہونا کسی لمحے
وہ تیرے دل کی بات تیرے ساتھ جو گزرے

میری نظر میں جگمگاتی روشنی کے سائے
وہ تاروں بھری رات تیرے ساتھ جو گزرے

میرے شعور میں تر و تازہ ہیں آج بھی
وہ میرے خیالات تیرے ساتھ جو گزرے

عظمٰی! چلو سوچیں ذرا آغاز سے اب تک
کیا ہیں تیرے حالات تیرے ساتھ جو گزرے

Rate it:
Views: 1517
01 Nov, 2011