Add Poetry

فرعون وقت ثانی جنرل ڈائر

Poet: Ishraq Jamal Ashar Chishti By: Ishraq Jamal Ashar Chishti, karachi

 خبث باطن تیرے چہرے سے عیاں ہے بابر
شکل انسان میں شیطان نہاں ہے بابر

بزدل و لالچی، سفاک و درندہ خصلت
غور سے سن کہ یہ تیرا ہی بیاں ہے بابر

یوں تو کہنے کو تو انسانوں کے جیسا ہے مگر
بھیڑیا ہونے کا پر تجھ پہ گماں ہے بابر

تو نے وہ ظلم کئے وہ وہ ستم ڈھائے کے
روح فرعوں ہوئی خود سے پشیماں بابر

پیر فرتوت بھی تو، ظالم و مردود بھی تو
آنا! پھر کھجی کے میداں تو کہاں ہے بابر

تو نے یہ شہر اجاڑا یہ دعا ہے میری
تو بھی ہوجائے اسی طرح سے ویراں بابر

Rate it:
Views: 286
14 Dec, 2009
More Political Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets