Add Poetry

فضائے دہر، پربت، وادیاں دیکھ

Poet: Khalid Roomi By: Khalid Roomi, Rawalpindi

 فضائے دہر، پربت، وادیاں دیکھ 
نظر ہے تو زمیں تا آسماں دیکھ

بہر سو جلوہء پیر مغاں دیکھ 
کبھی رندوں کا ہو کے ہم زباں دیکھ

یہیں سے اب بہار گلستاں دیکھ 
اسیروں میں، قفس کے درمیاں دیکھ

گلستاں میں نظاروں کا مزا لے
شباب و حسن کی نیرنگیاں دیکھ

قیامت ہے تری آنکھوں میں پنہاں
مری جانب نہ یوں اے بد گماں  دیکھ

جسے ڈھونڈے ہے ہر اک سمت ، اس کو
ذرا گردن جھکا کر او میاں  دیکھ

شب تنہائی ہے، بار الم ہے
مسافر کیا کرے، جائے کہاں ؟ دیکھ

تپ فرقت نے دل میرا جلایا
کروں صنح و مسا کیسی فغاں ، دیکھ

تڑپتے ہیں پڑے بسمل یہاں پر
ادھر کو بھی تو اے جان جہاں  دیکھ

کوئی کیسے لٹاوے ہے دل و جان ؟
کبھی رومی کی پڑھ کے داستاں دیکھ 

Rate it:
Views: 283
25 Apr, 2011
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets