Add Poetry

فوجی کی بیوی کا اعزاز

Poet: Gul Naeemuddin By: Gul Naeemuddin, Islamabad

میں وردی نہیں پہنتی ، لیکن میں فوج میں ہوں ، کیوں کہ میں اس کی بیوی ہوں
میں اس عہدے پر ہوں جو دکھائی نہیں دیتا ، میرے کندھوں پر کوئی رینک نہیں
میں سلیوٹ نہیں کرتی ، لیکن فوج کی دنیا میں میرا مسکن ہے
میں احکام کی زنجیر میں نہیں ،لیکن میرا شوہر اس کی اہم کڑی ہے
میں فوجی احکام کا حصہ ہوں ، کیوں کہ میرا شوہر ان کا پابند ہے
میرے ہاتھ میں کوئی ہتھیار نہیں ، لیکن میری دعائیں میرا سہارا ہیں
میری زندگی اتنی ہی جانگسل ہے ، کیوں کہ میں پیچھے رہتی ہوں
میرا شوہر ، جذبہ حریت سے بھرپور ، بہادر اور قابل فخر ، انسان ہے
تپتے صحرا ہوں ، ریگستان ہوں ، برفیلے میدان یا کھاری سمندر
ملک کی خدمت کے لئے اس کا بلاوہ، کسی کی سمجھ میں نہیں آسکتا
میرا شوہر، قربانی دیتا ہے اپنی جان کی ، میں اور میرے بچے بھی
میں سرحدوں سے دور ، امیدوں کے ہمراہ ، اپنے پر آشوب مستقبل کی
میں محبت کرتی ہوں اپنے شوہر سے ، جس کی زندگی سپاہیانہ ہے
لیکن میں ، فوج کے عہدوں میں نمایا ں ہوں ، کیوں کہ میں فوجی کی بیوی ہوں

Rate it:
Views: 1056
06 Nov, 2012
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets