فکر ِابراھیمی

Poet: درخشندہ By: Darakhshanda, Huston

ڈوب رہے تھے جب فلک پہ ستارے
حکم پر کس کے چل دیۓ یہ سارے

ہے جو ستاروں کا خدا وہی میرا خدا
لے گئ یوں تدبیر ابراھیم کو قریب خدا کے

وہی ہیں چاند ستارے وہی دلفریب نظارے
لیل و نہار کے تغیر میں بے شمار اشارے

تفکر میں ہو گر فکر ابراھیمی ہو رستہ محمدی
پھر قریب تو خدا کے یا خدا قریب تیرے
 

Rate it:
Views: 243
17 Oct, 2020