Add Poetry

فیصلہ

Poet: Zulfiqar Hamdam Awan By: Zulfiqar Hamdam Awan, Soon Velly Naushahra

یہ زمیں ہے نہ آسماں میرا
یہ مکیں ہے یہ مکاں میرا

میں تو آوارگی کا کاجل ہوں
بے ٹھکانہ سا ایک بادل ہوں

اس سے پہلے کہ ان فضاؤں میں
جھومتی مست سی گھٹاؤں میں

میں فنا کے سپرد ہو جاؤں
اور میرا نشان مٹ جائے
تم میری جان ایک کام کرو

میرے بارے میں زرا سوچو تو
اپنے دل سے بھی زرا پوچھو تو

پھر میرے حق میں یا مخالف ہو
چپکے سے کوئی فیصلہ کردو

Rate it:
Views: 403
14 May, 2009
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets