قائم تھے جو ہوش
Poet: UA By: UA, Lahoreقائم تھے جو ہوش وہ گم ہوش ہو گئے
اب ایسا کیا ہوا کہ وہ مدہوش ہو گئے
خود کو سنبھال پائیں کوشش تو بہت کی
آپ کیا کریں مد ہوش سے بیہوش ہوگئے
اک جام کا اثراور کچھ زیادہ پر اثر تھا
بہکے نہیں وہ اور بھی پرجوش ہوگئے
اڑنےلگے ہواؤں میں کچھ اور طور سے
عالم ہوا رنگیں جو وہ ہم دوش ہو گئے
کہنے کو تھے وہ داستاں عظمٰی ہمارے سامنے
محفل کو دیکھ کر مگر خاموش ہو گئے
More General Poetry






