قاتل

Poet: چوہدری ذوالقرنین ہندل By: Ch Zulqarnain Hundal, Gujranwala

اس سے بڑی سفاکی کیا بتاؤں
آدمی ہی انسانیت کا قاتل نکلا
تڑپا تڑپا کر سسکا سسکا کر مارا جس نے
بھائی ہی بہن کا قاتل نکلا
تیرے دیس کی مٹی کی وفا کو کیا ہوا
اس دیس کی مٹی کا وجود بھی غافل نکلا
اس مٹی کی اور کیا بے وفائی بتاؤں
بیٹا ہی باپ کا دشمن عناصر نکلا
زرخیز اس مٹی نے اگایا ہے نفرت کو برابر
کہ بھائی ہی بھائی کا قاتل نکلا
تیرے اس دیس کی کیا داستاں سناؤں ہندل
ہائے ماں بیٹے کی اور بیٹا ماں کا قاتل نکلا

Rate it:
Views: 535
30 Apr, 2016