قدغن
Poet: UA By: UA, Lahoreہمارا نقش اپنے دل سے وہ مٹا نہ پائے گا
میری الفت کے آگے ایک دن وہ ہار جائے گا
جہاں جائے گا مجھ کو اپنے آس پاس پائے گا
وہ میری نگاہوں کا آئینہ اپنے روبرو پائے گا
لاکھ لگائے قدغن کوئی دل کو روک نہ پائے گا
اپنی بات منا ہی لے گا جب جب یہ جی چاہے گا
عشق ہے یا دل لگی اپنا فسانہ ایک دن
آزما کے دیکھنا خود ہی پتا چل جائے گا
عشق سچا ہو تو ناممکن بھی ممکن ہو جائے
کیسا ہی دشوار رستہ ہو منزل تک پہنچائے گا
عزم صمیم لے کے چلیں ہم جو ایک ساتھ
ہمیں نہ روک پائے گا زمانہ ہار جائے گا
عظمٰی یہ گفتگو ہمارے درمیاں رہے
ورنہ یہ زمانہ اپنا عدو بنتا جائے گا
More General Poetry






