قربت کے سہانے دن

Poet: Hafeez Javed By: Muhammad Hafeez Javed, Riyadh, KSA

یاد آتا ہے مجھ کو وہ گزرا ہوا زمانہ
بات بات پہ روٹھنا، وہ اک دوسرے کو منانا

کبھی کروٹیں بدل کر، اک دوسرے کو تکنا
کبھی شرارت سے، اک دوسرے کو ستانا

میرا ہاتھ تھام کے، وہ اسکا ساتھ ساتھ چلنا
دیکھ کے قربت ہماری، وہ رقیبوں کا جلنا

وہ انداز ہمارا، بانہوں میں بانہیں ڈال کے چلنا
ستاروں کا مسکرانا، وہ چاند کا ساتھ ساتھ چلنا

جاوید یاد آتے ہیں، قربت کے وہ سہانے دن
وہ مہکنا، چہکنا، وہ فواروں سے پانی گرانا

Rate it:
Views: 817
06 Mar, 2009