جِس ہستی پہ اللہ نے
آخری کتاب اتاری ہے
اس ہستی کے پیرو کارو
قسمت خوب تمہاری ہے
درِ مصطفٰی کی حسرت میں
جس نے عمر گزاری ہے
اسکی حسرت میں دیکھو
کیسی شانداری ہے
جس پہ حسنین سوار ہوئے
کیسی اعلٰی سواری ہے
جس نے اپنے لہو سے
اسلام کی نظر اتاری ہے
شان سے آقا فرماتے ہیں
وہ اولاد ہماری ہے
آلِ نبی کی شان پہ
جان صدقے واری ہے
جِس ہستی پہ اللہ نے
آخری کتاب اتاری ہے
اس ہستی کے پیرو کارو
قسمت خوب تمہاری ہے