قسمت مہربان ہو گئی ہوگی

Poet: UA By: UA, Lahore

قسمت مہربان ہو گئی ہوگی
زندگی آسان ہو گئی ہو گی

اجنبی ساتھ جب چلے ہونگے
جان پہچان ہو گئی ہو گی

دل لگی تم سے کرتے کرتے وہ
خود پریشان ہو گئی ہو گی

تم کو پانے کی جستجو میں وہ
خود سے انجان ہو گئی ہو گی

دیکھنا ایک دن ہماری غزل
پورا دیوان ہو گئی ہو گی

تم سے اپنا کلام سن سن کر
وہ بھی حیران ہو گئی ہو گی

سن کے اپنے کلام کا شہرہ
عظمٰی حیران ہو گئی ہو گی

Rate it:
Views: 376
07 Jan, 2016