قسمتوں میں لکھتا ہےجب زوال کا موسم

Poet: By: samreen mughal, karachi

قسمتوں میں لکھتا ہےجب زوال کا موسم
کس نے کھیل کھیلاہے کس نے ہجر جھیلا ہے
اب گزر گیا جاناں اس سوال کا موسم

کس طرح سے ممکن تھاایک شاخ پہ کھلتے
میں کہ ہجر کا لمحہ ، تو وصال کا موسم

دل کے اب تو صحرا ہے اور ایسےصحرا میں
جانے کب تلک ٹھہرےاب ملال کا موسم

آج تک بھی ٹھہرا ہے دل کی رہگزاروں پر
تیرےلمس کا ،تیرےخدوخال کا موسم

ہم کبھی تو دیکھیں گےوحشتوں کےصحرا میں
اےخدا محبت کے اعتدال کا موسم

Rate it:
Views: 954
17 Dec, 2012